پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سمیت مسلم ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

datetime 13  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سمیت مسلم ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی، واضح رہے کہ شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ،عید الفطر 2021ء بروز جمعرات 13مئی 2021کو ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے گزشتہ روز کیا۔تفصیلات کا مطابق عید الفطر کی رویت کے لیے

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک تھے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں لہذا عیدالفطریکم شوال(آج )المکرم 1442ھ 13مئی2021ء بروز جمعرات کو ہے۔پشاورمیں چیئرمین زونل کمیٹی مولانا احسان الحق کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال، جب کہ کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں جبکہ کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی حافظ محمد سلفی نے کی جبکہ اجلاس میں قاری نظیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال،مولانا صابر شریک تھے۔دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں بدھ کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔ اسی طرح قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی ماہ شوال کے چاند کا اعلان کردیا گیا۔ امارات میں کہیں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد بدھ کو 30 واں روزہ تھا جبکہ عید الفطر(آج)13مئی بروز جمعرات منعقد کی جارہی ہے ۔ اسی طرح بھارت کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا

چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ بھارت کی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر سے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئیلہٰذا بھارت میں عیدالفطر 14مئی بروز جمعہ کو ہوگی۔ اسی طرح بنگلا دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث بنگلا دیش میں بھی عیدالفطر 14 مئی بروز جمعہ منائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…