بزدار سرکار سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں پیچھے نہ رہی 9 ماہ میں تشہیری مہم پر 65 کروڑ روپے کے اخراجات

12  مئی‬‮  2021

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران مختلف مصنوعات سمیت حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے تشہیری مہم پر 65کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ رقم لاہور سمیت صوبے بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں اور

ماڈل بازاروں کی تشہیر پر بھی خرچ کی گئی جبکہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تشہیری مہم کے حوالے سے بزدار سرکار سابقہ حکومت کے مقابلے میں کسی سے کم نہیں رہی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ماہ رمضان میں چینی کی فراہمی اور فروخت سمیت چینی کی کوالٹی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں وزیراعلیٰ پنجاب سے خصوصی طور پر جو معلومات فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے ان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملوں سے رمضان بازاروں میں فراہم کی گئی چینی کی کوالٹی اور بیگ کے وزن کی معلومات شامل ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک کے مہینے میں لگائے گئے رمضان بازاروں میں پنجاب حکومت نے شوگر ملوں سے 1 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی 80 روپے فی کلو کے حساب سے خرید لی۔ جس میں سے 22ہزار ٹن چینی رمضان بازاروں میں فروخت کی گئی اور حکومت نے چینی کی مد میں شہریوں کو 40کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی۔ جو 18 روپے فی کلو پر بنتی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…