اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا سے متاثر ہ مریضوں میں بلیک فنگس کیسز کا انکشاف 4 مریض چل بسے

datetime 12  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا سے متاثر ہ مریضوں میں بلیک فنگس کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں بلیک فنگس سے 4 کورونا مریضوں کا انتقال ہو گیا اورمتعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب ماہرین کے مطابق متعدد سینٹرزکی جانب سے بلیک فنگس کے یہ کیسز رپورٹ نہیں کیے گئے۔متعدی امراض کے ماہرین کے مطابق بلیک فنگس دماغ اور

پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے، یہ وہی فنگس ہے جو روٹیوں میں لگتا ہے۔خیال رہے کہ مریضوں میں اس مہلک فنگس انفکیشن کی تشخیص مشکل سے ہوتی ہے۔دوسری جانب کوروناوبا کے باعث مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 616 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,310,87 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 869 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 867438 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ94 ہزار 251 ، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 25 ہزار 392، اسلام آباد میں 78 ہزار 560، بلوچستان میں 23 ہزار 655 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 056 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر

میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد76 ہزار 536 ہے،4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 19 ہزار 210 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 200 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 771692 ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…