منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عیدالفطر کیلئے گائیڈ لائنز جاری  ، این سی او سی نے منظوری دے دی

datetime 12  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عیدالفطر کے لیے گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے عیدالفطر کے لیے گائیڈلائنز کی

منظوری دے دی گئی۔این سی او سی کی گائیڈلائنز میں کہا گیا ہے کہ عید کی نماز کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلی جگہوں پر پڑھائی جائے، اگر مسجد کے اندر نماز پڑھانا ضروری ہو تو دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھیں، جب کہ مسجد یا کسی بھی کھلی جگہ پر رش کم کرنے کے لیے نماز دو سے تین بار پڑھائی جائے اور نماز عید کا خطبہ محدود رکھا جائے ، بیمار شہری ، بزرگ افراد اور 15 سال سے کم عمر بچے نماز عید میں آنے سے گریز کریں، عید کی نماز کے لیے آنے والے ماسک لازمی پہنیں۔گائیڈلائنز کے مطابق مساجد اور عید گاہوں میں داخلے کے لیے متعدد راستے رکھے جائیں ، مساجد کے داخلی راستوں پر ہینڈ سینیٹائزر رکھے جائیں اور نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے، نماز پڑھنے والے اپنی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں جب کہ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور نماز کے بعد ہجوم نہ بنائیں۔ اسی طرح این سی اوسی نے 8 مئی تا 16مئی ’گھر رہو محفوظ رہو‘ کی گائیڈ لائنز بھی جاری کردی ہیں، جس کے تحت چاند رات بازاروں، مہندی، جیولری، کپڑوں کے اسٹالز، مارکیٹیں، کاروبار بند رہیں گے، تفریحی مقامات اوران کے گرد موجود ہوٹل بھی بند رہیں گے ، نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی ، بین الصوبائی،انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی ، 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی ، این سی او سی نے مزید فیصلہ کیا کہ عید الفطرپرتعطیلات 10 سے15 مئی تک ہوں گی ، 8 مئی سے 16مئی تک ’’گھررہو محفوظ رہو‘‘ کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹیں، دکانیں،کاروبار بند رہیں گے، عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…