بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

انڈے، مرغی، بھینس، کٹے ، بکری سے جس نے معیشت چلانی تھی، اس کے دور میں مرغی اور انڈے تاریخی مہنگے ہو گئے ،ن لیگ کی شدید تنقید

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مہنگائی میں تاریخی اضافہ ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ اہے کہ جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،تاریخی تبدیلی لانے والے تاریخی مہنگائی ، مفلسی ، غربت اور معاشی تباہی لا رہے ہیں ،تاریخی مہنگائی عوام کی

غربت اور بے روزگاری کی نئی تاریخ لکھ رہی ہے ،تاریخی مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی عمران صاحب کی تاریخی ناکامی ، نالائقی اور کرپشن کی داستان ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ انڈے، مرغی، بھینس، کٹے ، بکری سے جس نے معیشت چلانی تھی، اس کے دور میں مرغی اور انڈے تاریخی مہنگے ہو گئے ،تاریخی نالائقوں اور تاریخی نااہلوں نے ملکی معیشت، روزگار اور عوام کا تاریخی بھٹہ بٹھایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تاریخی قرض لے کر ظالم حکمرانوں نے تاریخی بوجھ ملک اور قوم پر لاد دیا ہے ،تاریخی ترقی کی شرح کو محض اڑھائی سال میں تاریخی منفی 0.4 فیصد کی تنزلی اور زمین میں دفن کرنے کا تاریخی حادثہ ہوا ،عمران صاحب کی حکومت تاریخ کی جھوٹی، کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ تاریخی میڈیا سنسرشپ تاریخی فاشزم اور بدترین سیاسی انتقام لیا،آٹا ، چینی ، انڈے، تیل ، گوشت مرغی اور دالوں کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے اورتاریخی چور حکمران روپوش ہیں ،گیس بجلی دوائی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے جبکہ بجلی، گیس، دوائی چور عوام کو لوٹ کر مفرور ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…