منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مہنگائی کی طرح حکمرانوں کی بے حسی بھی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ گئی ہے

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی طرح حکمرانوں کی بے حسی بھی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ گئی ہے ،بلندوبانگ دعووںکے بجائے کاش حکمران ریاست مدینہ والا طرز عمل اپناتے ،موجودہ حکومت نے کم آمدن والے اور نادار طبقات کی زندگی جہنم بنادی ہے ۔ان خیالات

کا اظہار انہوں نے ارکان پارلیمان اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ملکی مجموعی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شہبازشریف نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کے جذبے، نظریاتی وابستگی اور سیاسی انتقام کا جرات سے مقابلہ کرنے کو سراہا ،پارٹی رہنمائوں کی جانب سے شہبازشریف کو رہائی پر مبارک ، سیاسی انتقام کے جرات مندانہ مقابلے پرپارٹی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پہلا رمضان ہے جو قوم نے مہنگائی، کورونا، بیروزگاری، معاشی تباہی کے سبب پورا ہی شدید اذیت میں گزارا ہے،ملک میں مہنگائی بالخصوص کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بتدریج ہوشربا اضافہ ہورہا ہے ،پاکستان بیوروآف شماریات کے جاری کردہ حقائق اوراعدادوشمار اس عوام دشمن گھمبیر صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں،نااہلی، ہوس اور بے حسی مل کر پاکستان کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے ۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اپنے اپنے حلقوں میں نادار اور کمزورطبقات کا خاص طورپر خیال رکھیں، کورونا وبا ء سے عوام کے بچائوکے لئے اپنی اپنی سطح پر بھرپور کردار ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…