جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب میں لاک ڈائون کی حکمت عملی کامیاب کورونا کیسز کی شرح میں حیرت انگیز کمی

datetime 10  مئی‬‮  2021 |

لاہور،کراچی(این این آئی) پنجاب میں لاک ڈائون کے باعث کورونا کے زور میں کمی آنے لگی ، صوبے میں کوروناسے جاں بحق افرادکی تعداد 132 سے کم ہو کر 26 ہو گئی جبکہ کورونا کے 1393 نئے کیس سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب میں  کوروناکیسز کی شرح میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گذشت دنوں کے مقابلے پنجاب میں کورونا سے

جاں بحق افراد کی تعداد 132 سے کم ہو کر 26 رہ گئی۔محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے 1393 نئے کیس سامنے آئے، لاہور میں گزشتہ روز کورونا سے صرف 5 اموات ہوئیں اور اس دوران لاہور میں 501 کورونا کیسز سامنے آئے۔دوسری جانب کرونا وبا کی روک تھام کے لئے سندھ میں پاکستان کے سب سے بڑے ماس ویکسینیشن سینٹر نے کام شروع کردیا ہے، ویکسینیشن سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ویکسین کی فوری دستیابی کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ویکسی نیشن کرے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اس ویکسینیشن سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی، سولہ مئی سے تمام افراد کے لئے ویکسینیشن شروع کی جائے گی، اب چالیس سال سے کم عمر کے افراد بھی ویکسین لگوا سکیں گے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا ویکسینیشن سینٹر میں 12 رجسٹریشن کانٹرز، 6 بلاکس اور 96 کیوبیکلز بنائے گئے ہیں، ماس ویکسینیشن سینٹر کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے گا، عملہ تین شفٹوں میں کام کرے گا، ہر شفٹ میں 360

ہیلتھ کیئر ورکرز اپنی خدمات فراہم کریں گے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانب سے ایس او پیز کو اہمیت نہیں دی جا رہی، جس سے کرونا پھیلنے کا زیادہ امکان ہے،کراچی کے ضلع ایسٹ میں کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، عوام اس ویکسینیشن سینٹر کا فائدہ اٹھائیں۔وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ویکسین رجسٹریشن مرحلے میں مسائل کی صورت ویکسینیشن سینٹر آئیں، ہمارا عملہ آپ

کی رجسٹریشن کر کے ویکسین لگا دے گا، انہوں نے واضح کیا کہ سندھ میں کوویکس، ایسٹرازیینیکا اور سائنیو فارم اور کین سائنو ویکسین لگائی جائیں گی۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا مزید کہنا تھا کہ این سی او سی میں فیصلہ ہوا کہ رواں سال کے آخر تک پورے ملک کے لیے 70 ملین ویکسین ڈوزز مہیا کئے جائیں گے، ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم ماس ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر این سی او سی حکام، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، سیکریرٹری صحت کاظم جتوئی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…