منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں ، کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا مزید 118جاں بحق

datetime 9  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 118چل بسے ، 3785نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے

مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 785 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 569 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 29 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 915 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 21 لاکھ 90 ہزار 671 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 81 ہزار 830 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 903 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 7 لاکھ 57 ہزار 281 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 17 ہزار 972 ہو گئی، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 32 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی

تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 668 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 4 ہزار 726 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 842 ہو چکی ہے، اس سے یہاں اب تک کْل اموات 3 ہزار 588 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 77 ہزار 974 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 708

افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 23 ہزار 324 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 247 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 17 ہزار 866 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 507 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 5 ہزار 380 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…