جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

مائرہ قتل کیس، مائرہ نے اپنے دوست کو برہنہ کرکے تشدد کروایا اور تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں

datetime 7  مئی‬‮  2021 |

لاہور (مانیٹرنگ +آن لائن) دو روز قبل ڈیفنس کی ایک کوٹھی کی بالائی منزل میں برطانیہ نژاد پاکستانی لڑکی ماہرہ کے قتل کے حوالے سے مزید حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق ایک مفرور ملزم ظاہر جدون نے مائرہ کے قتل کا پلین اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر تیار کیا۔ ظاہر جدون نے قتل سے تین روز قبل

ڈیفنس کے ایک رینٹ اے کار سے کار حاصل کی جس کی ضمانت مقتولہ ماہرہ کی دوست اقراء نے دی تھی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم ظاہر جدون اپنی دوست ماہرہ کو قتل کرنے کے بعد اسی گاڑی سے اسلام آباد روانہ ہوگیا جہاں ملزم نے گاڑی کا ٹریکر بند کردیا جبکہ پولیس نے ملزم ظاہر جدون اور اس کے زیر استعمال گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے۔اُدھر مائرہ کی دوسرے ملزم ظاہر جدون کے ساتھ غیر اخلاقی تصویریں بھی سامنے آگئی ہیں۔پولیس کے مطابق ظاہر جدون اور مائرہ پرانے دوست تھے، پھر ان میں پھوٹ پڑ گئی، مائرہ نے ظاہر جدون کو مبینہ طور پر برہنہ کرکے تشدد کروایا اور اور تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں، ایک تصویر میں ظاہر جدون کو معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں مقتولہ مائرہ کادوست ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ شامل ہیں۔پولیس نے مقتولہ کے چچا کے بیان پرچار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ مائرہ کے ساتھ شادی کے خواہشمند تھے، مقتولہ مائرہ نے اپنے دونوں دوستوں کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق شادی سے انکار پر مائرہ کو دونوں دوستوں سے جان کا خطرہ تھا۔26 سالہ مائرہ چند روز قبل یوکے سے پاکستان آئی تھی اور اپنی دوست اقرا ء کے ہمراہ رہائش پذیر تھی،مقتولہ کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…