اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

آج جمعة الوداع ملکی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائینگی

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) رمضان المبا رک کا مہینہ اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے جمعة الوداع آج 7مئی کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ،ملکی استحکام اور کورونا وبا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔ ملک بھر کی مساجد میں جمعة الوداع کے اجتماعات کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں قانون نافذ کرنے والے

اداروں نے جمعتہ الوداع کے موقع پر سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ جمعة الوداع کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی، دہشتگردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔رمضان المبا رک کا مہینہ اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے آج ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت واحترام سے منا یا جا رہا ہے، ملک بھر کی مساجد میں جمعتہ الوداع کے حوالے سے رقت آمیز مناظر ہوں گے جبکہ گھروں میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کو خصوصی اہمیت اور درجہ حاصل ہے، اس لیے مساجد میں فرزندان اسلام کا رش بڑھنا شروع ہوگیا ہے اور شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد کا رخ کررہے ہیں، اس موقع پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق جمعة الوداع کے روز عام دنوں کی نسبت زیادہ افراد مساجد کی جانب رخ کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی کے حضور سر بسجود ہو کر ماہ مبارک رمضان کی برکتوں اور فضیلتوں کو خود سے جدا ہونے پر گریہ و زاری کرتے ہیں۔ اس روز ہر مسلمان کی روح انتہائی پاکیزہ اور بلند درجات پر پہنچ چکی ہوتی ہے اور ہر مسلمان خود کو اپنے پروردگار

سے بے حد قریب محسوس کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔رمضان المبارک کی رخصتی کا پیغام دینے والا یہ جمعة الوادع ساتھ ساتھ ہمیں یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ ہم اپنے اعمال بہتر کریں اپنا مکمل احتساب کریں، خدا ئے بزرگ و برتر سے مغفرت طلب کریں، اورتعالیٰ سے اپنی کوتاہیوں کی معافی مانگیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…