اسلام آباد(اے پی پی ٗمانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ملٹی نیشنل امریکی کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے۔ الحمداللہ اس سے
اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا یہ پی ٹی آئی حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی ہے ۔ماضی کی بدعنوان حکومتیں ایسا کچھ نہ کر سکیں لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت نے کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے۔ الحمداللہ اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔دوسری جانب شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے 10 سال سے نا ہو سکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔ان کا کہنا تھا کہ ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہو گیا ہے۔شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔