جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی 9 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی)پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر8 مئی سے 16 مئی تک کاروباری سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ مکمل بند رکھنے سمیت متعدد پاپندیاں لگا دی ہیں۔صوبائی محکمہ داخلہ کے حکم نامے کے مطابق صوبہ بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں، مارکیٹیں اور بازار 8 مئی سے 16 مئی تک بند ہوں گے تاہم پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، تندور،کریانہ کی دکانوں پر نہیں ہوگا۔دودھ، دہی،گوشت،چکن شاپس، ٹائر پنکچر، بیکریز بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ اس کے

علاوہ سبزی، فروٹ، پٹرول پمپس، یوٹیلٹی سروسز اور ہوٹل و ریسٹورنٹس کے ٹیک اووے پر بھی پابندی نہیں ہوگی۔حکم نامے کے مطابق چاند رات پر بازار مکمل طور پر بند ہوں گے، صوبہ بھر میں سیاحتی مقامات سوات، کالام، گلیات، ناران کاغان 08 مئی سے 16 مئی تک مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ سیاحتی مقامات میں واقع ہوٹل، پارکس، ٹورسٹ ریزورٹ بھی بند ہوں گے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ صوبہ بھر میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بھی 8 مئی سے 16 مئی تک بشمول پبلک ٹرانسپورٹ اڈے بند ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…