جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات اور عیدالفطر پر لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنے کے پیش نظر صوبے بھر میں 8 مئی سے مکمل لاک ڈان کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ اہم فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کیا گیا۔ فیصلے کے تحت 8 مئی سے صوبے بھر میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور

سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جن پر پولیس اور رینجرز کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے چیف سیکرٹری پنجاب، دیگر اعلی سول اور عسکری حکام کو ہدایت کی کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں، وبا پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کرنا ہونگی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام عیدالفطر سادگی سے منائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کی اہمیت سے متعلق شعور اور آگاہی کو بڑھایا جائے گا۔ شہری عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق چھٹیوں کے دوران پارکس اور سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے۔ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات اور عیدالفطر پر لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنے کے پیش نظر صوبے بھر میں 8 مئی سے مکمل لاک ڈان کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ اہم فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کیا گیا۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…