لاہور( این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر معذور بچہ بیٹھا جو تین سال بعد بھی چل نہیں سکا،اس حکومت میں عمران خان کا فوٹوگرافر صرف قابل تعریف باقی سب نالائق ہیں،ہم نے این اے 249کا الیکشن دو وفاقی اور ایک صوبائی حکومت کے خلاف لڑا ،پیپلزپارٹی بھی پی ٹی آئی سے کم نہ نکلی،شکر ہے وقت سے پہلے
پیپلزپارٹی کا چہرہ سامنے آ گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ڈھائی سال سے قائمہ کمیٹیاں نہیں بنیں،چالیس سے زائد بل منظوری کے منتظر ہیں ،پری بجٹ سیشن ضروری ہوتاہے وہ بھی نالائق حکومت نہ بلا سکی،اس بار بجٹ پر اراکین سے تجاویز نہیں لی جار، اسی روپے چینی ہائیکورٹ کا حکم تھا لیکن اب بیس روپے کی سبسڈی سے لمبی لائنوں میں خواتین کو خوار کیاجارہاہے۔یوٹیلٹی سٹورز میں جہانگیر ترین کی شوگر ملوں سے نوے روپے کے حساب سے چینی فروخت کی جارہی ہے۔شہبازشریف فوٹو گرافروں کو لے کر ڈرامہ نہیں کرتے رہے ،فردوس عاشق اعوان سول افسران کو گالیاں دیتیںاور تصویریں کھنچواتی ہیں،خواتین کو اچھا ماحول دیں لیکن فردوس عاشق نالائقی سے انتظامات اچھے نہیں ہیں تو گالیوں سے چینی کی لمبی لائنیں اور آٹا پینتیس روپے میں آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بازار خالی کروا کر اور لاک ڈائون میں سلیکٹڈ یا عوام کاسامنا نہیں کر سکتے تو فوٹو شوٹ کروانا پڑتاہے،عمران خان کا فوٹو گرافر تعریف کے قابل ہے سکیورٹی اہلکار تصویر میں نظر آیا۔ عمران خان ہمت ہے تو عوامی رمضان بازار کا دورہ کریں پھر دیکھیں گے لوگ کیا کہتے ہیں۔انہوں نے کہا عمران خان لائن میں چینی لے کر دکھائیں ،آپ نے قوم کو لنگر خانوں پر لگا دیا ہے۔شہبازشریف کے رمضان بازار میں ریلیف ملتا تھا سلیکٹڈ کو گالیاں اور الیکٹڈ کو دعائیں ملتی رہی۔بزدار کو لایا جا سکتا ہے شہباز لگایا نہیں جا سکتا۔حکومتی اقتدار پر بیٹھے بچہ وہ معذور بچہ ہے جو چل نہیں سکتا ۔انہوںنے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے حکومتی پالیسیوں کو چارج شیٹ کر دیا کہ معاشی حالات بہت برے ہیں،عوام کی حالت یہ کرونا ویکسین نہیں مل رہی۔پاکستان سویا رہا ویکسین نہیں خریدی ،زکوۃو خیرات سے امیدیں لگا کر بیٹھے رہے،بائیس کروڑ ملک میں پہلے ستر ہزار ٹیسٹ ہوتے رہے اب سینتیس ہزار پانچ سو پر آ گئے ۔بھارت میں سچ اور پاکستان میں جھوٹ بولاجارہاہے ،آپ لوگوں کو ناہلی چھپانے کیلئے مار رہے ہو۔ اگر ملک میں ویکسین نہیں دے رہے تو کیوں اقتدار کی کرسی پر بیٹھے ہو۔عمران خان اور کرپٹ ایسوسی ایشن گھر چلی جائے ۔انہوںنے کہاکہ بزدار حکومت میں کئی سکینڈل آئے فائلیں کھلیں گی اور کارنامے سامنے آئیں گے۔ بیساکھیوں پر تبدیلی نہیں نظام کو تبدیل کرنے کی بات کررہے ہیں، فواد چودھری کی الیکٹرانک مشین پر آنکھ بند کرکے یقین نہیں کر سکتے اصلاحات الیکشن کمیشن کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل نیا الیکشن ہے۔



















































