جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

روزے دار تیاری کر لیں ، آئندہ 6 دن کہاں پر بارشیں اور کہاں پر موسم خشک اور گرم رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دے دی

datetime 4  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بری ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں پر مو جود ہیں۔ نم ہوائیں ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور8 مئی تک بر قرار رہیں گی۔ بروزمنگل ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہا جبکہ اسلام آباد، پنجاب،شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے

ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بروز بدھ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب،شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔اسی طرح جمعرات کے دن پنجاب، خیبر پختونخواہ ،شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اورخشک رہے گا تاہم بالائی پنجاب ،شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ہفتے کےر وز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا. تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ،بالائی سندھ اور کشمیر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بروز سوموار ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…