جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

عید کی لمبی چھٹیوں کے دوران کیا کھلا ہو گا اور کیا بند رہے گا؟ تفصیلات جاری

datetime 4  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )حکومت نے عید الفطر پر 10 سے 15 مئی تک کی طویل چھٹیاں دے دیں تاکہ زیادہ چھٹیوں پر لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود رکھا جا سکے ۔ عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں اور تفریحی مقامات بھی بند رکھنے کا فیصلہ بھی ہواجس کی وجہ سے لوگ زیادہ تر وقت اپنے گھروں میں گزاریں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 10 سے 15 مئی تک کی طویل چھٹیاں دے دیں تاکہ زیادہ چھٹیوں پر لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود رکھا جا سکے ۔ عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں اور تفریحی مقامات بھی بند رکھنے کا فیصلہ بھی ہواجس کی وجہ سے لوگ زیادہ تر وقت اپنے گھروں میں گزاریں۔ وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ویکسی نیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عیدالفطر کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔کابینہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی، این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر اعزازی سکہ جاری کرنے، سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی تعیناتی، ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی اور ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبہ کی شمولیت کی منظوری بھی دے دی۔اجلاس کو مہنگائی کو روکنے کیلئے بنائی گئی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا، عوامی ضروریات کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، ترقیاتی کاموں سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…