جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

رمضان میں عوام بدترین اور تاریخی مہنگائی سے دو چار ہیں ، عمران صاحب گانے لگا کر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،ن لیگ کا دعویٰ

datetime 3  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کا بازار کے دورے پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم نے دیکھا گزشتہ روز کیسے عمران صاحب سائیکل پر پروٹوکول کے بغیر  بازاروں کا دورہ کیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ رمضان میں عوام بدترین اور تاریخی مہنگائی سے دو چار ہیں اور عمران صاحب گانے لگا کر

فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گانے لگا گر ، فلم کی شوٹنگ کروا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ، عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر پہلے سبزیاں فروٹ، تمام اشیاء مہنگی کرتے ہیں،پھر بازاروں میں فلمی انداز میں میڈیا سٹنٹ کرکے عوام سے ڈرامے کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب گانے لگا کر بازاروں کے دورہ کی فلم نشر کر کے مہنگائی کم اور عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا ،عمران صاحب آپ کی ماڈلنگ سے آٹاچینی بجلی گیس دوائی کی قیمتوں میں کمی نہیں آتی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کے فوٹوگرافر کو تو ایوارڈ تو دیاجاسکتا ہے تاہم بے چاری عوام کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو امید تھی کہ آج آٹا ، چینی ، روٹی ، انڈے ، گوشت ، سبزیاں ، پھل سستے ہو گئے ہوں گے ؟۔ انہوںنے کہاکہ گانے لگا کر وڈیوز ریلیز کرکے آپ نے عوام کے جذبات اور مہنگائی کی قیامت ٹوٹنے پر ان کا مذاق اڑایا ہے ،عمران صاحب آپ کی فلم کی شوٹنگ سے کیا گیس بجلی آٹے چینی کی قیمت کم ہوئی؟ ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی فلم کی شوٹنگ سے کیا پھلوں کی قیمت میں کمی آئی؟۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے بجائے آرٹی ایس بٹھا کراور الیکڑانک ووٹنگ مشین سے ووٹ لینے والے اسی طرح کی حرکتیں کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جن کا پلان الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے

ووٹ لینا ہو عوام سے نہیں اْن کی ترجیح مہنگائی کم کرنا اور روزگار دینا نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی ترجیح ہرروز نت نئے ڈرامے کرنا ہے، مہنگائی کم کرنایا عوام کو ریلیف دینا نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور وزراء بازاروں میں ڈرامے اور میڈیا سٹنٹس کرنے کے بجائے مہنگائی کم کرائیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام تاریخ کا مہنگا ترین رمضان گزار رہی ہے لیکن کوئی ان کا پرسان حال نہیں ،

سبزی،گوشت انڈوں ، روٹی ، چینی، آٹے کی آسمان چھو رہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بیوروآف شماریات جھوٹے اعدادوشمار دے رہا ہے،ادارہ شماریات نے اپنی ساکھ کھو دی ہے اور حکومتی مفادات کی غلامی کررہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب فلم شوٹنگ چھوڑیں ، چھوٹے گوشت کی قیمت 1600 روپے کلو پرپہنچ گئی ہے،عمران صاحب فلم شوٹنگ چھوڑیں

، بڑا گوشت 1000 روپے کلو ہوچکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب گانوں کی وڈیوز ریلیز نہ کریں، گوشت کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کا پلان کامیاب ہونے کے بعد اب الیکٹریک مشین سے ووٹ لینے کا پلان تیار کیا جا رہا ہے عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…