جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشاب (این این آئی)ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر 5 مئی کو پورے حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ڈی سی خوشاب کی جانب سے اعلان کردہ چھٹی کا اطلاق صرف الیکشن ایریا میں لاگو ہوگا۔سرگودھا ریجن کے حلقہ پی پی 84 میں ضمنی الیکشن کے لئے 5 مئی کو پولنگ

کے229 پولنگ اسٹیشن اور 666 پولنگ بوتھ کے انتظامات مکمل کر کے سکیورٹی پلان کے تحت انتخابی سٹاف کے ساتھ 2800 سے زائد پولیس اور 500 سے زائد رینجر جوان تعینات کر دیئے گئے اور حلقہ کے 229 پولنگ اسٹیشن میں 77 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن قرار دے کر سی سی ٹی کیمرے نصب کئے گے ہیں۔زرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سرگودھا ریجن کے علاقہ نورپورتھل کے صوبائی حلقہ پی پی 84 خوشاب تھری کے ضمنی انتخاب کے لیے 5 مئی 2021 پولنگ سمیت انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لیں۔اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے چار مرتبہ منتحب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی ملک وارث کلو کے انتقال سے خالی نشست پر ان کے صاحبزادے ملک معظم شیر کلو سمیت سات امیدوار ہیں جہاں سے مرحوم ایم پی اے نے 2018 کے الیکشن میں 66775 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ جہاں 5 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے 17 امیدوا ران نیکاغذات نامزدگی وصول کر کے ایک کے کاغزات نامنظور کئے جبکہ 6 امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لینے سے 9 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں علی حسین خان پاکستان تحریک انصاف سے، محمد معظم شیر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے، غلام حبیب احمد پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیر ینز سے، امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر

خان، محمد الیاس خان بطور آزاد امیدواراور حافظ محمد اصغر علی ٹی ایل پی سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔جہاں خورشید عالم بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور شکیل احمد بطور ریٹرننگ آفیسر ہیں۔اس حلقہ سے ضلع خوشاب کی 3 تحصیلیں نور پور تھل، قائدآباد اور تحصیل خوشاب کی کھچہ حصہ سے 2لاکھ 92ہزار چھ سو ستاسی

رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں ایک لاکھ 55ہزار ایک سو چار مرد ووٹر اور ایک لاکھ 37ہزار پانچ سو تراسی خواتین ووٹرز ہیں۔ جن کی حق رائے دہی کے لئے حلقہ میں 229پولنگ اسٹیشن میں 27 مردانہ پولنگ اسٹیشنز 26خواتین پولنگ اسٹیشنزاور176 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گے ان تمام پولنگ اسٹیشنز

کو GIS کے ذریعے جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔ اس حلقہ کے ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی عملہ کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔اور انتخابی عملہ میں 229پریزائیڈنگ آفیسرز، 666اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسراور 666پولنگ آفیسرز تعینات ہیں۔جہاں پولنگ کے انتظامات مکمل کر کے 229 پولنگ اسٹیشنز میں 14پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار

دیتے ہوئے 43 حساس اور 172نارمل پولنگ اسٹیشنز کے درجات میں تقسیم کر کے ڈیوٹی اہلکار تعینات کئے گے ہیں۔جہاں سکیورٹی پلان کے تحت 2800 سے زائد پولیس اہلکاروں کے ساتھ 500 سے زائد رینجرز کے جوان تعینات کئے گئے ہیں اور تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر CCTVکیمرے نصب کئے گے ہیں۔ جبکہ پولنگ اسٹیشن

سے نتائج اور پولنگ ریکارڈریٹرننگ افسر تک پہنچانے کیلئے ہر پریزائیڈنگ افسر کیساتھ پولیس اور رینجرز کی مناسب نفری لگائی گئی اور ہر پولنگ اسٹیشن کا پولنگ ریکارڈ بحفاظت ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچانے کیلئے انتظامیہ کا ایک فوکل پرسن ہمراہ ہوگا۔ انتخابی عوامل کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈویڑنل و ضلعی کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے۔ انہیں کنٹرول رومز میں ان نمبرز پر عوام شکایات درج کروا سکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…