جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

آمدن سے زائد اثاثہ جات، عدالت نے چوہدری برادران کو بڑا ریلیف دے دیا

datetime 3  مئی‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے چوہدری برادران کے خلاف دو انکوائریاں بند کرنے کی اجازت دیدی۔جو انکوائریز بند کرنے کی درخواست منظور کی گئی ہیں ان کا تعلق زائد اثاثہ جات کیس سے تھا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے نیب کی انکوائری بند کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔نیب نے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی اور اور مونس الٰہی سمیت دیگر فیملی ارکان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری بند کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں نیب لاہور نے موقف اختیار کیا

کہ انکوئری میں چوہدری برادران کے خلاف ٹھوس شواہد اور ثبوت نہیں ملے، چوہدری برادران کی فیملی کے اثاثے قانون کے مطابق ہیں اور ان میں کوئی غیر قانونی اقدام نہیں پایا گیا۔نیب نے کہا کہ نیب لاہور کو تحقیقات میں تمام چیزیں قانون کے مطابق ملی ہیں لہٰذاعدالت چوہدر برادران کے خلاف نیب لاہور میں جاری انکوائری کو بند کرنے کا حکم دے۔عدالت میں نیب لاہور کی جانب سے پراسکیوٹر اسد اللہ نے دلائل دیئے اور انکوائری کو فوری بند کرنے کی منظوری مانگی جس پر عدالت نے نیب لاہور کی استدعا منظور کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…