ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

این اے 249 میں جو چوتھے نمبر پر بھی نہیں تھے وہ کیسے جیت گئے؟کراچی کا انتخاب ڈسکہ سے زیادہ متنازع قرار

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این اے 249 میں جو چوتھے نمبر پر بھی نہیں تھے وہ کیسے جیت گئے؟ بلاول صاحب کا مقام نہیں کہ وہ اس پر بات کریں، بلاول بھٹو کو چاہیئے کہ وہ اپنے قد کے مطابق بات کریں۔ کراچی کا انتخاب ڈسکہ سے بھی زیادہ متنازع بن چکا ہے

۔ریٹرننگ افسر سجاد خٹک نے فیصلہ لکھ کر رکھا ہوا تھا اور جس کے بعد ہماری پٹیشن مسترد کر دی۔ ہمیں معلوم ہوگیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے عزائم کیا ہیں۔ قانون میں دوبارہ گنتی کا عمل موجود ہے۔وہ ہفتہ کو مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر سابق گورنرسندھ محمد زبیر اور دیگرمسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے معاملے میں اتنی بے ضابطگیاں ہیں کہ دوبارہ گنتی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، اس حلقے کے 34 پولنگ اسٹیشن کے واٹس ایپ رزلٹ ریٹرننگ افسران کے پاس نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ 100 سے زائد فارم 45 پر دستخط نہیں ہیں، ووٹنگ کی شرح 5 فیصد سے کم ہو اور دیگر شبہات ہوں تو دوبارہ گنتی کا قانون موجود ہے، ایک حلقے کا الیکشن پورا الیکشن کمیشن دیکھ رہا ہوتا ہے، الیکشن شفاف نہ رکھا جائے تو سوال کھڑے ہوتے ہیں، جس دن الیکشن ہوا اس دن ہم پولنگ افسر سجاد خٹک کے پاس گئے، پولنگ افسر سے کہا کہ رات کے 2 بج گئے اور ابھی تک نتیجہ نہیں آیا۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو جیتے ہوئے ہیں سب سے زیادہ پریس کانفرنس وہ کر رہے ہیں، یہی بات کافی ہے کہ دال میں بہت کچھ کالا ہے، الیکشن کمیشن ایک الیکشن میں بھی شفافیت نہ دے سکے، ایک الیکشن متنازع بن جائے

تو اس نظام پر کیسے انحصار کریں۔انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ کے ساتھ بھی نامناسب رویہ رکھا گیا، آج تک ہمیں الیکشن سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا، آج 9 بجے ہی ہماری پٹیشن کو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سجاد خٹک، ندیم حیدر، عبدالرحمن نے پہلے سے فیصلہ لکھ کر رکھا ہوا تھا، ہم نے

دوسری پٹیشن فائل کی تو اسے بھی بغیر سنے مسترد کر دیا گیا، بہت سے فارم 45 ایسے ہیں جن میں ٹوٹل ہی نہیں کیا گیا، 100 سے زائد فارم 45 ایسے ہیں جن پر پریذائیڈنگ آفیسر کے دستخط نہیں۔نون لیگی رہنما نے کہا کہ کچھ فارم 45 میں مختلف غلطیاں ہیں، انہیں بھی کوئی پوچھنے والا نہیں، ابھی تک الیکشن کمیشن نے ہمیں فارم 45 کی

کاپی فراہم نہیں کی، جتنی تفصیلات ہم نے حاصل کیں ان میں ہمارے نمبر الیکشن کے غیر حتمی نتیجے سے بڑھ گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہماری بات کی تائید ٹی ایل پی والے بھی کریں گے، کالعدم ٹی ایل پی کے حساب سے 146 پولنگ اسٹیشن باقی ہیں، 700 ووٹ مسترد ہوئے ہیں، ووٹنگ کی شرح 5 فیصد سے کم ہو اور دیگر شبہات ہوں تو

دوبارہ گنتی کا قانون موجود ہے، این اے 249 کا ضمنی الیکشن متنازع ہو چکا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے سلیکٹڈ کا لفظ ملک کو دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں، اس الیکشن میں صوبائی حکومت براہ راست ملوث رہی ہے، بلاول بھٹو کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا نام لیا، ہم بھی ڈی آر او

کے آفس گئیتو ہم سے زیادہ تو پیپلز پارٹی کے لوگ بھی تھے۔سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ اسد عمر کو مشورہ ہے کہ خان صاحب سے کہیں ملک کا جلدی پیچھا چھوڑیں، ووٹ کو عزت دو، عوام کو مایوسی ہوتی ہے کہ ووٹ کسی اور کو دیا اور جیت کوئی اور گیا، پی ڈی ایم کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، چھوٹے کرسی پر پی ڈی ایم کا اعتماد توڑیں گے تو کیا بنے گا آگے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…