لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) نے کالا باغ ڈیم کی اہمیت اجاگر کرنے کا فیصلہ کر لیا ، رہنمائوں اور کارکنوں کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے کالا باغ ڈیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سر گرمیاں کرنے
کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو کالا باغ ڈیم کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔دوسری جانب مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریلوے مزدور اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا ۔ ریلوے لیبر یونین کے قائد سرفراز خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی مجوزہ نجکاری اور ڈائون سائزنگ کا منصوبہ ختم کیا جائے ،ملازمین کی اپ گریڈیشن ، پی ایم پیکج اور ٹی ایل اے ملازمین کو فی الفور مستقل کیا جائے، مہنگائی کے تناسب سے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔ یونین رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ رائٹ سائزنگ کا خاتمہ کرکے خالی آسامیوں کو فی الفور پر کیا جائے۔