بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

معاشی بربادی، عوامی بدحالی ، مہنگائی اور بے روزگاری دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ معاشی بربادی، عوامی بدحالی ، مہنگائی اور بے روزگاری دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ،افسردہ ہوں جو حکومت قوم کو آٹا چینی فراہم نہیں کرسکتی، وہ اسے کورونا کی ہلاکت خیزی سے کیسے بچائیگی؟۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نے ارکان پارلیمان سے ملاقات میں

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بربادی، عوامی بدحالی ، مہنگائی اور بے روزگاری دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک کلو چینی خریدنے کے لئے قطاروں میں کھڑی ماوں بہنوں کو دیکھ کر افسوس سے سر جھک جاتا ہے ،افسردہ ہوں کہ جو حکومت قوم کو آٹا چینی فراہم نہیں کرسکتی، وہ اسے کورونا کی ہلاکت خیزی سے کیسے بچائے گی؟۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اس نوعیت کی افراتفری پہلے نہیں دیکھی ،رمضان بازاروں میں اشیاکی قیمتیں اور معیار سے متعلق اطلاعات وشکایات افسوسناک ہے ۔پارٹی رہنماوں نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارک، سیاسی انتقام کا جرات وبہادری سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے جذبات، حمایت اور مخلصانہ وابستگی کو سراہا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ۔خیبرپختونخوا سے ارکان پارلیمنٹ نے بھی پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف سے ملاقات کی۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…