منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

کراچی ضمنی انتخاب، یہ الیکشن پورا پری پلان تھا، فیصلہ کیا گیاا لیکشن کون اورکس نے جیتناہے؟تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 30  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے این اے 249 کے ضمنی الکیشن کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ دو نمبر سے الیکشن کرانے ہیں تو سیاسی جماعتوں کو لڑنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جیت پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ

پورا بلدیہ حیران اورپریشان ہیکہ پیپلزپارٹی کیسے جیت گئی؟، پی پی کی جیت ایسے ہے جیسے بلدیہ میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہوں، تین دن پہلے ہونیوالے سروے میں بھی پیپلزپارٹی کہیں نہیں تھی، کسی سروے کمپنی نے بھی پیپلزپارٹی کو پانچواں نمبرسے اوپر نہیں دیاتھا۔خرم شیر زمان نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کو پری پلانٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ کسے اوپر لانا ہے اورکسے نیچے؟پیپلزپارٹی کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ یہ دھاندلی تھی، ثابت ہوا کہ دونمبر سے الیکشن کرانے ہیں تو سیاسی جماعتوں کو لڑنیکی ضرورت ہی نہیں ہے۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے الیکشن کمیشن پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نااہل ہے جو شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا، ہماری ڈیمانڈ تھی یہ الیکشن رمضان میں نہیں ہوناچاہئے تھا، ہم جانتے تھے کہ رمضان میں اتنے لوگ نہیں نکل پائیں گے، کوروناکیسز بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے بھی لوگ نہیں نکلے، الیکشن کمیشن اس وبائی مرض کے پھیلانے کاذمہ دار ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ انتیس اپریل کی صبح سب سیزیادہ رش پی ٹی آئی کیمپس میں تھا، ہمارے کیمپس میں تقریبا ساڑھے17ہزار لوگ آئے اور ووٹ کی پرچیاں لیں، جب نتیجہ آیا تو ساڑھے17ہزار تو دور اس کا آدھا فگربھی سامنے نہیں آیا، یہ الیکشن پورا پری پلان تھا، فیصلہ کیا گیاا لیکشن کون اورکس نے جیتناہے؟۔خرم شیرزمان نے کہا کہ کہ الیکشن کو ہم چیلنج کرینگے اس کے خلاف عدالت جائیں گے،یہ الیکشن ہمیں کسی بھی طورپر قابل قبول نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے2023الیکشن کی تیاری اسی طرح کی تو پھر فائدہ نہیں ہے، الیکشن کمیشن ایک کاغذ پر پہلا دوسرا اور تیسرا نمبرلکھ کردیدے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…