بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالتﷺ قوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی ہوئی، پاکستان‎

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کو یورپین پارلیمنٹ میں ملک میں توہین رسالت قوانین کے حوالے سے پاس کی گئی قرارداد پر مایوسی ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپین پارلیمنٹ میں گفتگو سے پاکستان میں توہین رسالت قوانین اور مذہبی حساسیت کت حوالے سے لاعلمی کا اظہارہوتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے عدالتی نظام اور ملکی قوانین کے حوالے سے

غیرضروری تبصرہ قابل افسوس ہے، پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت، فعال سول سوسائٹی، آزاد میڈیا اور خودمختار عدلیہ موجود ہے۔ترجمان کے مطابق تمام شہریوں کے بلاامتیاز انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ہمیں اپنی اقلیتوں پر فخر ہیں جن کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور آئین کے مطابق ان کی بنیادی آزادیوں کا مکمل تحفظ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ کسی بھی انسانی حقوق خلاف ورزی کی صورت میں عدالتی و انتظامی میکانزم اور مداوا موجود ہے، پاکستان نے مذہبی عقائد، نظریات، تحمل اور بین المذاھب ہم آہنگی کے پرچار میں اھم کردار ادا کیا ہے ۔ انہون نے کہاکہ بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے دور میں ضرورت ہے کہ بین الاقوامی برادری زینوفوبیا، عدم برداشت اور تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کرے،پرامن بقائے باہمی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر بات چیت کے لئے کئی میکانزم موجود ہیں، جمہوریت، قانون کی حکمرانی، گورننس اور انسانی حقوق پر بات ہوسکتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہم باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یورپین یونین سے مثبت روابط جاری رکھیں گے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…