اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کسی بھی وقت اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں، اسد عمر کا تہلکہ خیزانکشاف

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی)عمران خان کسی بھی وقت اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں، یہ بات وزیراعظم کے انتہائی قریبی ساتھی اسد عمر نے کہی، نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے عندیہ دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلیا ں توڑ سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر کام میں رکاوٹ ڈالی گئی تو اس صورت میں وزیراعظم

عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی و نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہوچکی ہے جو گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کورونا کے اتنے زیادہ کیسز کو منظم طریقے سے نمٹایا اور یہ پورے نظام میں آکسیجن کی پیداوار سے بستروں تک کی استعداد کار بڑھانے کے باعث ممکن ہوا’۔اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ سال آکسیجن کی پیداواری صلاحیت 487 ٹن یومیہ تھی، اسے بڑھا کر 798 ٹن کردیا گیا ہے، گزشتہ جون میں آکسیجن کی پیداوار 465 ٹن یومیہ سے 725 ٹن ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ سال 19 ہزار 200 آکسیجن سلنڈرز بھی درآمد کیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اقدامات کے باعث تشویشناک مریضوں میں 2 ہزار سے زائد اضافے کے باوجود گزشتہ جون کے مقابلے میں اس بار آکسیجن کی سپلائی کی صورتحال بہتر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آکسیجن کی استعداد کار

بڑھانے کے لیے گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں 6 ہزار آکسیجن، 5 ہزار سلنڈرز اور 20 کرائیوجینک ٹینکس درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پیشگی فیصلہ سازی کی وجہ سے پاکستان کو اس قسم کی صورتحال سے بچنے میں مدد ملی جو دیگر ممالک میں دیکھی گئی تاہم اسد عمر نے تنبیہ کی کہ

چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ اس میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے اور آئندہ چند ہفتے نازک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے بیماری کو تیزی سے پھیلنے کا موقع دیا تو کوئی بھی نظام اس پر قابو نہیں پاسکے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…