بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

یہ شہر کراچی کس کا؟ بھٹو کا!،بلاول بھٹو زر داری اور آصف زرداری کی پیپلزپارٹی کراچی کو تاریخی فتح پر مبارک باد ، عوام کیلئے اہم پیغام جاری

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کو تاریخی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ شہرِ کراچی کس کا؟ بھٹو کا!۔ اپنے بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کو تاریخی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ایک تیر سے اتنے شکار۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

غیرحتمی گوشواروں پر مشتمل فارم 47 بھی ٹویٹر پر شیئر کردیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹر پر شیئرڈ فارم 47 میں پی پی پی کو حاصل کردہ کل ووٹوں کی تعداد اور ڈالے گئے ووٹوں کی شرح نشان زد ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹر پر شیئرڈ فارم 47 کے مطابق پی پی پی نے 21.64 فیصد کی شرح سے ڈالے گئے ووٹوں میں 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں جیت پر جیالوں کو سلام پیش کیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کراچی والوں کا شکریہ ،کراچی کے ضمنی انتخابات میں جیت پر جیالوں کو سلام ۔ انہوںنے کہاکہ عبدالقادر مندوخیل کی جیت پیپلزپارٹی پر عوام کا اعتماد ہے ،منتخب ایم این اے قادر مندوخیل حلقے کے عوام کی خدمت پر بھرپور توجہ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے عہدے دار اور کارکن ملک بھر میں آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔ انہوںنے کہاکہ مزدور ،کسان اور طلبہ پیپلزپارٹی کی قوت ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید نانا اور شہید والدہ کے منشور پر ثابت قدم ہیں۔ دوسری جانب قومی وطن پارٹی کے سربراہ کے ٹوئٹر پیغام میں پی پی پی کی این اے 249 میں جیت پر ردعمل پر چیئرمین بلاول بھٹو نے کہ اہے کہ آفتاب شیرپاؤ صاحب آپ کا شکریہ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اہلیان کراچی ابھی تک گزشتہ دو ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بھرپور طریقے سے مسترد کرچکے ہیں، این اے 249 کی جیت یقیناً ملک کی تمام حقیقی جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کے حوالے سے اے این پی خیبرپختونخواہ کی سیکریٹری اطلاعات اور ایم پی اے ثمرہارون بلور کے ٹویٹر پیغام کو بھی شیئر کردیا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…