منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

روزےدار وں کیلئےبڑی خوشخبری ،مئی کے پہلے ہفتے بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

datetime 30  اپریل‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آج بروزہفتہ سے شروع ہونے والے ماہ مئی کے بارے میںنوید سناتے ہوئے مئی 2021کا پہلا ہفتہ انتہائی خوشگوار گزرنے کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائوں پر مشتمل بارشیں برسانے والا ایک نیا سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں داخل ہو چکا ہے جو رواں ہفتے تیز ہوائوں کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار

بارش برسانے کا باعث بنے گا جس سے نہ صرف گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی بلکہ موسم خوشگوار ہو جائے گا محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز شہر کا موسم خشک اور گرم رہا جس کے نتیجہ میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا۔جبکہ آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ، پنجاب، وسطی و زیریں خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ، پنجاب، وسطی و زیریں خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرمجبکہ جنوبی پنجاب،سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر ،لاڑکانہ، دادو،حیدرآباد اور بینظیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم منڈی بہاولدین ، راولاکوٹ 03 اورراولپنڈی (چکلالہ) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:ملتان،کوٹ ادو، ڈی جی خان،ڈی آئی خان 44، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، رحیم یار خان، خانیوال، روہڑی، موہنجوداڑو، لاڑکانہ، جیکب آباد اوردادومیں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…