پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

این اے 249میں بدترین شکست ، پی ٹی آئی نے ملبہ الیکشن کمیشن پر ڈال دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے این اے 249 کے ضمنی الکیشن کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ دو نمبر سے الیکشن کرانے ہیں تو سیاسی جماعتوں کو لڑنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جیت پر سوالات اٹھائے

اور کہا کہ پورا بلدیہ حیران اورپریشان ہیکہ پیپلزپارٹی کیسے جیت گئی؟، پی پی کی جیت ایسے ہے جیسے بلدیہ میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہوں، تین دن پہلے ہونیوالے سروے میں بھی پیپلزپارٹی کہیں نہیں تھی، کسی سروے کمپنی نے بھی پیپلزپارٹی کو پانچواں نمبرسے اوپر نہیں دیاتھا۔خرم شیر زمان نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کو پری پلانٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ کسے اوپر لانا ہے اورکسے نیچے؟پیپلزپارٹی کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ یہ دھاندلی تھی، ثابت ہوا کہ دونمبر سے الیکشن کرانے ہیں تو سیاسی جماعتوں کو لڑنیکی ضرورت ہی نہیں ہے۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے الیکشن کمیشن پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نااہل ہے جو شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا، ہماری ڈیمانڈ تھی یہ الیکشن رمضان میں نہیں ہوناچاہئے تھا، ہم جانتے تھے کہ رمضان میں اتنے لوگ نہیں نکل پائیں گے، کوروناکیسز بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے بھی لوگ نہیں نکلے، الیکشن کمیشن اس وبائی مرض کے پھیلانے کاذمہ دار ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ انتیس اپریل کی صبح سب سیزیادہ رش پی ٹی آئی کیمپس میں تھا، ہمارے کیمپس میں تقریبا ساڑھے17ہزار لوگ آئے اور ووٹ کی پرچیاں لیں، جب نتیجہ آیا تو ساڑھے17ہزار تو دور اس کا آدھا فگربھی سامنے نہیں آیا، یہ الیکشن پورا پری پلان تھا، فیصلہ کیا گیاا لیکشن کون اورکس نے جیتناہے؟

۔خرم شیرزمان نے کہا کہ کہ الیکشن کو ہم چیلنج کرینگے اس کے خلاف عدالت جائیں گے،یہ الیکشن ہمیں کسی بھی طورپر قابل قبول نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے2023الیکشن کی تیاری اسی طرح کی تو پھر فائدہ نہیں ہے، الیکشن کمیشن ایک کاغذ پر پہلا دوسرا اور تیسرا نمبرلکھ کردیدے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…