منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ کا این اے 249 کے نتائج ماننے سے انکار، مریم نواز نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو اس کو قانون کے مطابق سنا جائے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک میں بیان میں کہا کہ دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 249کے نتائج ماننے سے انکار کردیا اور 15پولنگ

اسٹیشنز کے فورنزک آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سے چند سو ووٹوں سے الیکشن چوری کیا گیا، الیکشن کمیشن متنازع الیکشن کے نتائج روکے، اگر نتائج نہیں بھی روکے گئے تو یہ جیت عارضی ہوگی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ انشاء ﷲ مسلم لیگ ن کی جلد واپسی ہوگی، ووٹ کو عزت مل رہی ہے اور مل کر رہے گی۔قبل ازیں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دینے پر مل کر جشن منانے کا کہہ دیا۔ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جانے کا آپ کو پورا حق حاصل ہے اور آپ اسے ضرور استعمال بھی کریں۔‘انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے سلیکٹڈ جماعت پی ٹی آئی کو بدترن شکست دینے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…