عالمی معیار کی پہلی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان

30  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں 8 سال سے بندخوبصورت عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف برطانوی یونیورسٹی کے پروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان میں پہلی میڈیا

یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی اورریڈیوکیساتھ وزارتوں کے ڈیڈ ایسٹس کواستعمال کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آبادمیں 8سال سے بندخوبصورت عمارت کھلوالی اور عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے عمارت میں تعمیر کیاگیا5 اسٹار ہوٹل بھی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے 52 کمروں پر مشتمل بند ہوٹل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاندار کمروں اورلگڑری لائف اسٹائل پرمشتمل ہوٹل کروڑوں کی لاگت سے بنایاگیا ، عالمی معیار کا خوبصورت ہوٹل مکمل تعمیر کے باوجود کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔وفاقی وزیر نے وزارت کا کیمپ آفس بنا لیا ہے اور دفتری امور بھی شروع کردیئے ہیں ، اس موقع پر فواد چوہدری نے بتایا کہ حیران ہوں اتنی شاندار عمارت 8 سال سے بندپڑی تھی، وزیراعظم کی ہدایت ہے وزارتوں کے ڈیڈ ایسٹس کواستعمال کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ عمارت میں عالمی معیارکی میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کافیصلہ کیاہے، معروف برطانوی یونیورسٹی کے پروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہ کہ دنیا میں پڑھائی جانے والی تمام جدید ٹیکنالوجی لانے کافیصلہ کیاہے، ملک میں پہلی مرتبہ انیمیشن، سائونڈ اور لائٹنگ کی تعلیم دی جائے گی ، یونیورسٹی ساؤتھ ایشیا ریجن کی سب سے بہترین یونیورسٹی ہوگی، عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ہم اپنے وسائل استعمال کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…