منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این اے 249 کراچی سے کون جیتے گا؟ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی پر بجلیاں گرا دیں

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ + این این آئی) رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن میں اپنی جماعت پی ٹی آئی کی شکست کا دعویٰ کر دیا، نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے یہاں پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے کیوں کہ جس طرح کام کرنا چاہیے تھا نہیں کیا۔ ضمنی انتخابات میں اصل مقابلہ

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے درمیان ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار کی پوزیشن بہت کمزور ہے۔امجد آفریدی کوئی معروف اور تجربہ کار شخصیت نہیں ہیں اس لئے ان کا جیتنا مشکل ہے۔واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں میدان سج گیا،پولنگ جمعرات کو ہو گی،الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو پر سکون شفاف اور سیکورٹی پروف بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں،پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز، پولیس اہلکار تعینات ہوں گے،الیکشن عملہ کوفارم 45بارے میں خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں،قومی اسمبلی کی یہ نشت تحریک انصاف کے فیصل ووڈا کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ آج(جمعرات) ہوگئی، پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان تحریک انصاف،پاک سرزمین پارٹی اورپاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی کیلئے پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز کے اہلکار،پریذائیڈنگ افسران کے ساتھ ریٹرننگ افسر کے دفتر سے انتخابی سامان کی وصولی اورانتخاب مکمل ہونے کے بعد واپسی تک ہمراہ رہیں گے، حلقے میں قائم تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور سندھ پولیس کے اہلکار امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، پریذائیڈنگ افسرون کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پولنگ کے دن اور فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے اور وہ پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے اور فورا ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بھیجیں گے، کوئی بھی پولنگ ایجنٹ پریذائیڈنگ افسر کا دستخط شدہ فارم 45 وصول کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑے،کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے،ریٹرننگ افسر کے دفتر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ا نتخاب کے دن کسی بھی نوعیت کی شکایت کو نمٹانے کے حوالے سے سنٹرل اور صوبائی سطح پر الگ الگ کنٹرول روم قائم کر دیئے ہیں جو پولنگ کے دن صبح 7 بجے سے ابتدائی نتیجہ مرتب ہونے تک بلاتعطل کام کرتے ہیں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…