منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

‘ ‘دوبارہ وزیراعلیٰ بنیں تو براہِ کرم نیازی چوک کا نام بابر اعظم چوک رکھ دینا”جانتے ہیں ٹوئٹر پر صارف کے مطالبے پر شہبازشریف نے آگے سے کیا جواب دیا؟

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن، این این آئی )مسلم لیگ نون کے نائب صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اسیری میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی فعال دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے سحری کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے سوالوں کے جواب بھی

دیئے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔شہباز شریف نے ناصرف اسی وقت ٹوئٹس کرنے والوں کو جواب دیا بلکہ 15 اپریل کے کیے گئے ایک ٹوئٹ پر بھی ردعمل دیا جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب ٹوئٹس پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ٹوئٹ میں صارف نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جب دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنیں تو براہِ کرم نیازی چوک کا نام ‘بابر اعظم چوک’ سے تبدیل کردیجئے گا۔شہباز شریف نے ٹوئٹر صارف کے جواب میں کہا کہ اس نام کی نئی چوک کے حوالے سے کیا خیال ہے آپ کا؟دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کے چونکا دینے والے انکشافات سے میرے موقف کو تقویت ملی ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے اور انہیں جیلوںمیں ڈالنے میں مصروف ہے ،یہ گٹھ جوڑ اب بے نقاب ہو چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…