بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

شہزاد اکبر نے پچاس پریس کانفرنس کیں لیکن نتیجہ زیرو نکلا،جہانگیر ترین کیساتھ وہ کام کیا گیا جو ن لیگ نے بھی نہ کیا ،جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے تہلکہ خیزدعوی کر دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) جہا نگیر ترین ہم خیال گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کو سوچی سمجھی سازش کے تحت عمران خان سے دور کیا گیا، شہزاد اکبر نے پچاس پریس کانفرنس کیں لیکن نتیجہ زیرو نکلا، عمران خان غیر سیاسی مشیروں کو خود سے دور کریں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا نے شہزاد اکبر کو اس کیس سے علیحدہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سیاسی

افراد کو اپنی مشاورت میں شامل کریں۔ہم خیال گروپ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ترین کے پارٹی وفادار ساتھی اور اہم اثاثہ ہیں، حکومت سازی میں ان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ان کے ساتھ وہ زیادتی کی جا رہی ہے جو ن لیگ نے بھی نہیں کی۔اجلاس سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان ذرا ہمیں بتائیں کہ شہزاد اکبر کی پارٹی کے لیے خدمات کیا ہیں؟، وہ اس شخص کے کہنے پر مخلص ساتھیوں کو خود سے دور کر رہے ہیں۔نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جہانگیر ترین کے نہیں بلکہ پی ٹی آئی اور وزیراعظم کے دشمن ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز جو بیان دیا، وہ ایک مخلص ساتھی کا نہیں ہو سکتا۔اس مو قع پر اجمل چیمہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی سابق سیاسی وابستگیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن ہم آزاد جیت کر آئے تھے۔ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے کہنے پر شامل ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی میں انصاف کا علم بلند کرنے آئے تھے لیکن حیرت ہے اقتدار تک پہنچانے والوں کے ساتھ نا انصانی ہو رہی ہے، وزیراعظم سیاسی بصیرت سے کام لیں اور پارٹی کو نقصان سے بچائیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…