منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

عامر لیاقت کا تیسری شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل آگیا ویڈیو پیغام جاری کردیا

datetime 27  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور سینئراینکرعامر لیاقت نے سوشل میڈیا پرزیر گردش اپنی تیسری شادی کی خبروں پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی صرف ایک ہی شادی ہے۔گزشتہ روز ہانیہ خان نامی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ عامرلیاقت کی تیسری بیوی ہیں، لیکن ان پرطوبی اورعامرنے مل کا کالا جادوکروایا

جس سے ان کی بولنے کی صلاحیت چلی گئی تھی اور وہ گزشتہ ایک سال سے علاج کروارہی ہیں اور اب کچھ بہترہوئی ہیں۔اپنے فیس بک پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں ہانیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ عامر لیاقت نے میری زندگی برباد کردی، ان کی وجہ سے میں نے اپنی والدہ پرہاتھ اٹھایا اورآج میں ان سے معافی مانگتی ہوں۔خود کو اداکارہ وماڈل بتانے والی ہانیہ نے عامرلیاقت کے ساتھ چند تصاویر، واٹس ایپ اور ویڈیو چیٹ کے اسکرین شاٹس اور گفتگو کی ریکارڈنگ شیئرکی تھی۔اس خبرپرردعمل دیتے ہوئے عامرلیاقت نے انسٹاگرام پرایک منٹ 20 سیکنڈ دورانیے کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں وہ ہانیہ کا نام لیے بغیربین السطور یہی مدعا سامنے رکھتے ہوئے شاعرانہ گفتگو کررہے ہیں۔ویڈیو کے آغازمیں عامر لیاقت نے کہاکہ عورت کی لمبی زبان کا شکوہ تو سبھی کرتے ہیں مگر کوئی گونگی عورت سے شادی نہیں کرنا چاہتا، آپ لوگ میری 3، 4 ، 5 شادیاں کروا چکے ہیں لیکن میری ایک ہی شادی ہے اور وہ طوبی سے ہے۔

عامر لیاقت نے کہاکہ صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ تلاش کر نہ سکو گے پھرمجھے وہاں جا کر بھی ، غلط سمجھ کرجہاں تم نے مجھے کھو دیا تھااورکبھی جو مجھے فتوی دینے کا اذن ملے، میں انسان کا انسان کے آگے رونا حرام لکھ دوں ۔ رونا ہے تو صرف خدا کے آگے رولو، آج کل

میں خود کوپڑھتا ہوں لیکن روز چھوڑدیتا ہوں مگر یاد دہانی کیلئے ایک ورق موڑ لیتا ہوں۔ ہونٹ کانپتے ہیں، پلکیں بھیگتی ہیں، تنہائیاں چیختی ہیں لہذا میں ہمیشہ بات ادھوڑی چھوڑدیتا ہوں۔ویڈیو کے اختتام پربھی عامر لیاقت نے شاعرانہ شکوہ کیاکہ تم سے کوئی شکایت نہیں بس ایک التجا ہے ، تم نے جو کیا ہے حال میرا کبھی دیکھنے مت آنا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…