لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ قاضی فائز عیسی کیس کے فیصلے میں سب کے لیے سبق ہے۔اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ جو حق اور سچ کے لیے کھڑا ہو جائے اور ڈرنے سے انکار کر دے، فتح بہرحال اسی کی ہوتی ہے۔ظالم اور ظلم کی پسپائی ہوتی ہے، یہ بہادری ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔پاکستان کا روشن مستقبل بھی حق گوئی اور دلیری سے ہی وابستہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر
مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کو کیمبرج کے امتحانات دینے پر سازگار ماحول نہ دے کر انہیںمجبور کر کے مشکل میں ڈال رہی ہے ،جب ان کی زندگی کو ناگوار گزرا ہے تو کیوں محفوظ ماحول فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ایک بھی بچہ کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو اسے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان اپنے بیٹوں کے لئے بھی یہی فیصلہ لے گا؟۔