بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا ساتھیوں کے ہمراہ موبائل مارکیٹ کے دکاندار پر تشدد ، ویڈیو منظرعام پر آگئی

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے گارڈ، ساتھیوں کے ہمراہ موبائل مارکیٹ کے دکاندار پر تشدد کیا جس کی ویڈیومنظرعام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق تشدد کا واقعہ صدر موبائل مارکیٹ میں موبائل فون کے معاملے پر پیش آیا،

رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے تلخ کلامی پر موبائل شاپ پر دکاندار کو تھپڑ مارا، اسلم خان کے سیکیورٹی گارڈ اور ساتھیوں نے بھی دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلم خان اور ان کے ساتھی کو دکاندار اپنے ساتھ لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اسلم خان نے تھپڑ مارا اور تشدد کیا پھر پولیس بھی خود ہی بلائی۔مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کس نے زیادتی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رکن اسمبلی خان پریڈی تھانے پہنچے اور دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، دوسری جانب موبائل مارکیٹ کے دکاندار بھی تھانے پہنچ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…