جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

شاہ محمود قریشی کی جہانگیر ترین پرشدید تنقید وزیراعظم عمران خان کی تالیاں‎‎

datetime 26  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے نام لیے بغیر جہانگیر ترین اور ہم خیال اراکین پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِدھر ہوجاؤ یا اْدھر ہوجاؤ ، یہ تیتر بٹیر نہیں چلے گا۔تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اس بات پر دھیان نہ دیں کہ 4 ایم این اے یا ایم پی اے بگڑ گئے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

وزیراعظم عمران خان نے سیاسی جدوجہد کی طویل جنگ لڑی،ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب سیووٹ لیے تاہم ترقیاتی کام نہیں کیے،جو کہتے تھے ڈھائی سال ہوگئے کہاں ہے تبدیلی؟ان لوگوں سے کہتا ہوں دیکھو جنوبی پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ لوگ کہتے ہیں تبدیلی کیا ہے؟ یہ ہے بہت بڑی تبدیلی۔‎وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپ کی 22سالہ جدو جہد کا نتیجہ ہے ، میں آج یہ کہتا ہوں کہ ڈٹ جائیں ، عزت اقتدار صرف اللہ پاک دیتا ہے اور اس بائیس سالہ جدو جہد کی پاسداری کیلئے آپ کا نظریاتی کارکن آپ کیساتھ کھڑا ہے ۔ تقریر کے اختتام پر انہوں نے جنوبی پنجاب کے لوگوں سے متعلق کہا ہے کہ وہاں کے لوگ سادہ ضرور ہیں لیکن وہ سب کچھ سمجھتے ہیں ۔ تقریر کے دوران وزیراعظم شاہ محمود قریشی کی جانب دیکھ کر مسکراتے رہے جبکہ تقریرکے اختتام پر وزیراعظم عمران خان نے تالیاں بجائیں ۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…