ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

حکومت نے جہانگیر ترین کو ’’فیس سیونگ ‘‘ دینے کا فیصلہ کر لیا

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ سے بچائوکیلئے جہانگیر ترین کو ’’فیس سیونگ‘‘ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا تاکہ پنجاب کے بجٹ اور قومی بجٹ کی منظوری سے پہلے پی ٹی آئی کے اندرہی کوئی بڑا تماشا نہ لگ جائے، جس کے نتیجے میں حکومت جاتی رہے۔قومی موقر نامے ’’امت‘‘ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے جہانگیر ترین اور ان کے

بیٹے علی ترین کو ’’فیس سیونگ‘‘ دینے کی حکمت عملی اپنائی ہے تاکہ اگلے مالی سال کے مرکزی و صوبائی بجٹ آسانی سے منظور ہوسکیں۔ دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی اسحاق خاکوانی نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے کوئی کوشش کی ہو ، کچھ ممبران اسمبلی ہیں جنہوں نے جہانگیر ترین سے کہا ہے کہ ہم نے آپ کی بات سنی ہے اور ہمیں لگا ہے کہ آپ کی باتوں میں سچائی ہے ، اور آپ کیساتھ نا انصافی ہو رہی ہے ، ہم اپنی طرف سے وزیراعظم عمران خان سے ملیں اور ان کے گوش گزار کریں کہ جو حالات آپ کو بتائے جارہے ہیں یا جو سرکاری ملازمین میں تاثرپایا جاتا ہے کہ بالکل غلط ہے ۔ انہوں نے اپنی طرف سے ٹائم مانگا ہے میر ا نہیں خیال کے جہانگیر ترین نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے کوئی ٹائم مانگا ہے ۔اسحاق خاکوانی کاکہنا تھا کہ میرے مشاہدے میں ہے کہ بہت سارے لوگ ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کیساتھ ناانصافی ہوئی ہے ، میرے مطابق 10ایم این جہانگیر ترین کی حمایت میں کھڑے ہیں جبکہ ان میں 2 وفاقی وزیر بھی شامل ہیں، صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تعداد بھی تقریباً 2 درجن کے قریب ہے ، جنہوں نے جہانگیر ترین کے موقف کی حمایت کی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…