جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

سکول میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا افسوسناک انکشاف

datetime 25  اپریل‬‮  2021 |

بہاولنگر (این این آئی ) ایسے پڑھے گا پنجاب تو کیسے بڑھے گا پنجاب چک 136 مراد تحصیل چشتیاں کے والدین کاسکول انتظامیہ اور عملہ پر زیر تعلیم لڑکیوں کی نازیباویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا الزام چک 136 مراد کے رہائشی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سمیت ارباب. اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

واقعات کے مطابق نواحی علاقہ 136 مراد میں اہلیان علاقہ نے گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول انتظامیہ اور عملہ کے رہائشی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ سرکاری سکول میں تعینات درجہ چہارم کے ملازمین عدنان اور سہیل طالبات کو تنگ کرتے ہیں جو نازیبا ویڈیو بناکر متعدد طالبات کو بلیک میل کرتے رہے ہیں اور میڈم ذکیہ ناہید ان اوباش ملازمین کی پشت پناہی کرتی ہے نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر کاروائی نہیں کی گئی جس پر ہم نے احتجاج کے طور پر اپنی بچیوں کو سکول جانے سے روک دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب تک مذکورہ اوباش ملازمین اور انکی سرپرستی کرنے والی میڈیم ذکیہ ناہید کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی ہم اپنی بچیوں کو سکول نہیں بھیجیں گے اہلیان علاقہ کے احتجاج کے باعث گذشتہ 4 دنوں سے سکول بند ہے۔ احتجاجی افراد نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی او ایجوکیشن شاہدہ حفیظ نے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول میں طالبات کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا معاملہ پر ملوث دو ملازمین اور ہیڈ ٹیچر کو،معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فوزیہ انجم بخاری کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے 5 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…