پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نبی آخر الزمانؐ کی ناموس پر ہماری جانیں قربان،مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم اپنے اہداف ضرور حاصل کرے گی، شہباز شریف

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری قوتوں کی بقا و سا لمیت کے لیئے پی ڈی ایم کا اتحاد ناگزیر ہے، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم اپنے اہداف ضرور حاصل کریگی،میری رہائی حق سچ کی فتح ہے، وقت اور

حالات نے مسلم لیگی قائدین کو عوام کے سامنے سرخرو کر دیا ہے، مسلم لیگ ن کی تقسیم کے خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ مایوسی ہوئی ہے، قائد محترم میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں نبی آخر الزمان ؐ کی ناموس پر ہماری جانیں قربان ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے تحریک کے ساتھ معاہدے کے بعدجس انداز سے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرکے اپوزیشن کو بائی پاس کیا ہے اس پر ہر مسلمان کو صدمہ ہوا ہے، جبکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت اس قرارداد کو پیش کرتے وقت اپوزیشن کو مکمل طور پر ساتھ لے کر چلتی تاکہ ہمارے ایمان اور پیارے نبیؐ کی ناموس کی پیش کی گئی قرارداد پر ساری اسمبلی قوم کی آواز بنتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بھر کے علما ء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چئیرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل ملک محمدشکیل قاسمی بھی موجودتھے۔علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چئیرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے شہباز شریف کو ضمانت پر رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار اورموجودہ سیاسی،داخلی، خارجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ

خیال کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کے ذریعے حکومت کو ہر معاملے میں ایکسپوز کیا ہے یہ بات خوش آئند ہے انشااللہ جلد میاں نواز شریف بھی واپس آئیں گے موجودہ حالات میں ملکی معیشت کو سہارا دینے کی ضرورت ہے جس کی موجودہ حکومت اہلیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا سے نجات کیلئے عوام الناس سے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں ملک بھر کے علما و مشائخ نے عوام الناس کو کرونا سے بچاؤ کیلئے رجوع الی اللہ اوراحتیاطی تدابیر پر عمل کی اپیل کی کریں۔اللہ کریم انسانیت کو کرونا کی وبا سے نجات دے دیں، کرونا کی وبا سے احتیاط کیلئے عوام الناس سے احتیاطی

تدابیر پر مکمل عمل کریں، کرونا کی تیسری لہر سے انسانیت کو بہت خطرات لاحق ہو چکے ہیں، رجوع الی اللہ اور احتیاطی تدابیر ہی حل ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے حقیقی معنوں میں ملک کی خدمت کی آج پورا پاکستان مسلم لیگ ن کا دورِ اقتدار یاد کر رہا ہے موجودہ حکمرانوں کے احتسابی دعوے زمین بوس ہوچکے میری عدالت

سے ضمانت سے ثابت ہوگیا کہ میرے کے خلاف بنائے گئے جھوٹے پراپیگنڈے بدنیتی پر مبنی تھے احتساب کے نام پر اپوزیشن سے انتقام والا پروپیگنڈہ اختتام پذیر ہونے کو ہے موجودہ حکمرانوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مسلم لیگ نواز کے قائدین اور کارکنان کو اپنی جھوٹی انا کی بھینٹ چڑھا رکھا ہے ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ

نواز انتقامی کاروائیوں کے باوجود بھی آج بھی متحد ہے اور رہے گی اس میں دراڑیں ڈالنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی کمیشن کی سفارش پر قومی نصاب میں سے اسلامی تعلیمات کے اخراج کی تجویز قابل قبول نہیں موجودہ حکومت نے اسلام اور نظریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے میں کوئی

کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات سے باز رہے جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو نقصان پہنچائے پاکستان اسلام کے لیے بنااسلامی نظام اور اسلامی نظام تعلیم ہی اس کا مستقبل ہے۔ سیکولر، لبرل لابی اور بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کے لئے حکومت ایسے اقدامات سے باز رہے جو پاکستان کے تشخص کو

نقصان پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی تشویشناک انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید موثر بنا یا جائے دہشت گردی کی لعنت دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ملک دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کے لیے ہر وقت سازشوں میں مصروف ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ

حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے داخلی محاذ ہو یا خارجی سطح حکومت ہر شعبے میں غلط فیصلے کر کے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے جس کا ازالہ کرنا مستقبل میں کسی بھی حکومت کیلئے مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ؐہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا لیکن حکومت

نے نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے اس ایشو پر بھی قوم کوتقسیم کردیا،انہوں نے کہا کہ رمضان اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُمت محمدیہ کیلئے عظیم عطیہ ہے۔ ہمیں اس ماہ مبارک کو غنیمت سمجھ کر اس کے قیمتی اوقات کو ضائع کئے بغیر رضائے حصول الٰہی کیلئے پوری کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ ختم نبوت دین اسلام کا

بنیادی عقیدہ ہے مسلم لیگ ن اس کا بھر پور دفاع کریگی اور شہداء ختم نبوت کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس میں ختم نبوت کے تقاضوں کے مطابق بھرپور پالیسی اختیار کی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جامع اور موثر قرار داد لانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔حکومت

نے اس موقع پر روایتی حربہ استعمال کیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا جو نہایت افسوسناک ہے حکومت کے ناموس رسالت ؐ بل پر تاخیری حربوں پر قوم حکمرانوں کے دوغلے پن سے مکمل طور پر آگاہ ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمر میں تکلیف اور کرونا کی تیسری لہر کی وجہ سے ان کی سرگرمیاں

محدود رہنگی عید کے بعد انشاء اللہ سیاست اور اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کروں گا،آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی کے سی ای سی کے اجلاس میں کیا جائے گا جبکہ پی ڈی ایم کی عید کے بعد بھرپور تحریک کا فیصلہ بھی پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سبراہی اجلاس میں عنقریب کیا جا ئے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…