جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

آئندہ 24گھنٹے موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی

datetime 25  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )آج بروز اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:

چھور، مٹھی 43، شہید بینظیر آباد،تربت 41،بدین ، دادو اور کراچی میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب کراچی میں سورج آج بھی آگ برساتا رہا، 39 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی 42 ڈگری کی محسوس کی گئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعہ سے 3 روزہ گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی تھی۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کی تھی،جس کے مطابق جمعہ 23 اپریل سے اتوار 25 اپریل کے دوران شہر میں موسم شدید گرم رہے گا،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔اسسٹنٹ میٹرولوجسٹ غلام حسین چنہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق دن کے وقت سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی،تاہم شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران شمالی اور شمال مغربی گرم وخشک ہوائیں شہر پر اثرانداز رہے گی۔ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق گرمی کی نئی لہر کے دوران ہیٹ ویو کے امکانات نہیں ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب دن کے اوقات میں 60 فیصد تک بڑھنے جبکہ سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کا 72 گھنٹوں تک بندش جیسے عوامل شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے خصوصا صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچنا ناگزیر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی مختصر وقت کے لیے سمندری ہوائیں متاثر ہوئیں،جس کے باعث شمالی سمت کی ہوائیں چلیں،تاہم بعدازاں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جس کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈکی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.1 ڈگری جبکہ کم سے کم 26.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…