جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات 17 ہزار سے زائد ہو گئیں مریضوں کی تعداد کے حوالے سے کس نمبر پر آگیا؟تشویشناک صورتحال

datetime 25  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 118افراد چل بسے جس کے بعد موات 17ہزار سے تجاوز کر گئیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 611 کیسز

سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 324 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 128 ٹیسٹ کیئے گئے،اب تک کْل 1 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 88 ہزار 698 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 826 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 89 ہزار 812 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 88 ہزار 598 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 964 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 593 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 4 ہزار 593 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس

کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 121 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کْل اموات 3 ہزار 103 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 72 ہزار 981 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کْل 660 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 21 ہزار 618 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 232 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 16 ہزار 463 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،

اس کے باعث اب تک یہاں کْل 461 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 253 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 104 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…