بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلا ضرورت گھر سے باہر مت نکلیں، کراچی میں سورج دو روز آگ برسائے گا

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ +این این آئی)کراچی میں سورج آج بھی آگ برساتا رہا، 39 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی 42 ڈگری کی محسوس کی گئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعہ سے 3 روزہ

گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی تھی۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کی تھی،جس کے مطابق جمعہ 23 اپریل سے اتوار 25 اپریل کے دوران شہر میں موسم شدید گرم رہے گا،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔اسسٹنٹ میٹرولوجسٹ غلام حسین چنہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق دن کے وقت سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی،تاہم شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران شمالی اور شمال مغربی گرم وخشک ہوائیں شہر پر اثرانداز رہے گی۔ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق گرمی کی نئی لہر کے دوران ہیٹ ویو کے امکانات نہیں ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب دن کے اوقات میں 60 فیصد تک بڑھنے جبکہ سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کا 72 گھنٹوں تک بندش جیسے عوامل شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے خصوصا صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچنا ناگزیر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی مختصر وقت کے لیے سمندری ہوائیں متاثر ہوئیں،جس کے باعث شمالی سمت کی ہوائیں چلیں،تاہم بعدازاں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جس کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈکی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.1 ڈگری جبکہ کم سے کم 26.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…