اسلام آباد(آ ن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن اور جے یو آئی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے معاملے پر پارلیمان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی مخالفت کرتے ہوئے معاملہ کو ایوان میں حل کرنے پر ڈٹ گئیں۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو نام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسلم
لیگ ن کے سینئیر رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہناہے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے معاملے پر پر ایوان میں بحث ہونی چاہیئے، ایوان میں موجود تمام اراکین اس معاملہ پر بحث کریں۔انہوں نے کہا تاحال کوئی اسمبلی سیکرٹریٹ سے خط موصول نہیں ہوا۔پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے سپیکر کا خط موصول ہوا تو پھاڑ دیں گے۔