جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان بھارت کیساتھ کھڑا ہے ، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 24  اپریل‬‮  2021 |

لاہور ( آن لائن )  بھارت میں کورونا کی سنگین صورتحال نے بحران کو جنم دے دیا۔ 23 اپریل کو کورونا وائرس کے 3 لاکھ 32 ہزار 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2263 مریض انتقال کر گئے۔ یہ اعداد و شمار دنیا میں یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اس وبا

کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 920 ہوچکی ہے۔دو تہائی سے زائد اسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔ عوام کو بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔ وبا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے باعث ملک میں صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی مصنوعی قلت بھی پیدا کی جا رہی ہے جس سے اسپتالوں میں موجود کئی مریضوں کی حالت تشویشناک بھی ہوئی۔اس تمام صورتحال میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔مشکل وقت میں وزیراعظم ، وزیر خارجہ سمیت وفاقی وزرائ نے بھی بھارت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ وہ جلد اس صورتحال کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو جائیںں فواد چوہدری نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو،۔

پاکستانی عوام کی جانب سے بھارتیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں #PakistanstandswithIndia ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ جب بات زندگی اور موت کی ہو تو ہمیں ساتھ کھڑے ہوکر انسانیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ایک صارف نے کہا کہ حالیہ ٹرینڈ سے پتہ چلتا ہے کہ سرحد کے دونوں اطراف کے لوگ ایک

دوسرے سے بہت پیار اور ایک دوسرے کے لیے تشویش رکھتے ہیں ، عوام کو ملنے دیں ، ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ایک صارف نے کہا کہ بطور پاکستانی میں دکھی ہوں،ہم سالوں سے لڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف میمز شئیر کرتے رہے ہیں لیکن اس وقت جب ہم دونوں کورونا

کے ساتھ لڑنے کے لئے متحد ہو گئے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ میری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں بھارت کے لوگوں کی مدد کے لئے ہاتھ بڑھائیں۔سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھیں،ایک صارف نے کہا کہ یہی پاکستان کا اصل چہرہ ہے۔ ہمارا ماضی اور حال کتنا بدصورت ہو لیکن مشکل وقت میں بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہمارا روشن مستقبل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…