بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’میں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں،لوٹے کی بیٹی سے شوکاز نوٹس ملنا تضحیک ہے‘‘لیگی رہنما عہدے سے مستعفی ‎

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی )مسلم لیگ (ن) ویمن یوتھ ونگ لاہور سمیرا کومل شوکاز نوٹس پربطور احتجاج اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں جبکہ سمیرا کومل نے کہا ہے کہ انہیں ایک کارکن ہونے پر فخر ہے وہ عائشہ لودھی کی طرح ایک لوٹے کی بیٹی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرمسلم لیگ (ن)یوتھ ویمن ونگ لاہور سمیرا کومل نے شوکاز نوٹس ملنے پر بطور احتجاج اپنا استعفیٰ قیادت کو بھیج دیا۔سمیرا کومل نے کہا ہے کہ وہ کسی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گئی ۔صدر ویمن یوتھ ونگ پنجاب ڈاکٹر شذرہ منصب اور جنرل سیکرٹری ویمن یوتھ ونگ پنجاب عائشہ ارشد خان لودھی کی جانب سے شوکاز ان کی تضحیک ہے جبکہ ان کے لئے عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔سمیرا کومل کاکہناتھاکہ وہ کسی لوٹے کی بیٹی نہیں بلکہ پارٹی ورکر ہیں اور شذرہ منصب اور عائشہ ارشد خان لودھی کے رویے کی شکایت وہ پارٹی قیادت سے کریں گی۔خیال رہے کہ قبل ازیں پارٹی میٹنگز میں عدم شرکت پر مسلم لیگ (ن)یوتھ ویمن ونگ لاہور کی صدر سمیرا کومل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے یوتھ ونگ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا تھا اور انہیں26اپریل کو پارٹی سیکرٹریٹ میں تین رکنی کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر جواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…