جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

شبہاز شریف نے رہا ہونے کے بعد بڑا اعلان کر دیا

datetime 23  اپریل‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کورونا وباء کی شدت کے پیش نظر پارٹی رہنمائوںاور کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے روک دیا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ذریعے اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ضمانت کے لئے دعائوں پر قوم اور کارکنان سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کورونا وبا کی شدت کے

باعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعائیں ہی میرا استقبال ہیں ،پوری قوم اور کارکنان کی مخلصانہ دعائوں کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے کرم سے نوازا ،سب دوست،احباب،کارکنان میرا فخر ہیں،سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،پارٹی قائدین، رہنمائوں اور کارکنان اور عوام نے میرے لئے بھرپور وابستگی اور حمایت کا اظہار کیا ، کورونا وبا کی انتہائی شدت سے نجات ملتے ہی کارکنان سمیت سب احباب سے ملاقات کروں گا ،انشااللہ کورونا سے نجات کے بعد قوم کی زندگی میں آسانیوں کا آغاز ہوگا، عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے ،میرے لئے آپ کی زندگی سب سے قیمتی، اہم اور مقدم ہے، کورونا کی درپیش صورتحال میں اس پر توجہ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…