بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

’’پاکستان میں کرونا بے قابو ہو گیا ‘‘ حکومت نے مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن ) پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا افطار کےبعد بازار بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اقتصادی رابطے کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے

آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں صوبوں کیساتھ ملکر پلاننگ کی جائے گی۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اسد عمر نے بتایا کہ 5فیصد سے زائدشرح والےاضلاع میں اسکولزمکمل بند رہیں گے، انڈورڈائننگ پر پہلےہی پابندی تھی ،آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی ، عیدتک ریسٹورنٹس پر پابندی عائد رہے گی۔ دفاتر کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دفتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ نہ بلائے جائیں، جبکہ دفتری اوقات دوپہر2بجے تک محدود کردیئےگئے ہیں۔ سربراہ این سی او سی نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شام 6بجے کے بعد سے بازار بند کردیئے جائیں گے ، عید کی شاپنگ کیلئے آخری 3 یا 5 دن کا انتظار نہ کیاجائے ، دن کے وقت شاپنگ کی جائیں،افطار کےبعد بازار بند ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤبڑھ گیا ہے ، اگر کورونا زیادہ بڑھ گیا توخدشہ ہے کہ لاک ڈاون ہوجائے گا۔ بیرون ملک سے آنے مسافروں سے متعلق اسد عمر نے کہا کہ جولوگ باہر سے آرہے ہیں اس کی تعداد میں بھی کمی لائی جائے گی ، باہر سے آنے والوں کی ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔ آکسیجن کی سپلائی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی پیداواری صلاحیت سےآکسیجن کی 90 فیصد جا چکےہیں ، آکسیجن کی سپلائی کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ کوروناوبا کے باعث مزید 144 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے

مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 818 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11, 431, 24 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 784, 108 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک

سندھ میں 2 لاکھ75 ہزار 815 ، پنجاب میں 2 لاکھ 82 ہزار 469، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 10 ہزار 875، اسلام آباد میں 72 ہزار 150، بلوچستان میں 21 ہزار 365 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 193 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 241 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد84 ہزار 976 ہے۔

جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 144 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 842 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 685مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 682, 290ہوگئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…