جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

datetime 23  اپریل‬‮  2021 |

سرگودھا(این این آئی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز زیر انتظام میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔جس میں انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق میٹرک کے امتخانات دسویں جماعت پارٹ ٹو 25 مئی ، جماعت نہم پارٹ ون 10جون اور

انٹرمیڈیٹ کے 25 جون سے شروع ہونگے۔جس کے لئے پہلے ٹائم کا پیپرز صبح 8.30بجے اور سیکنڈ ٹائم کا پیپرز 1.30بجے جبکہ جمعہ کے روز سیکنڈ ٹائم کا پرچہ اڑھائی بجے شروع ہوا کرئے گا۔امسال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتخانات میں کورونا صورتحال کے باعث پریکٹیکل نہیں ہونگے صرف تحریری امتحان پیپرز کا انعقاد ہو گا۔ امتخانات کے لئے جاری قواعد وضوابط کے تحت تمام امیدوار طلبائ￿ طالبات کو پرچہ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل امتحانی سنٹر پہنچنا ہوگا جبکہ سماجی فاصلہ اور ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق امتخانی عملہ پر بھی ہو گا۔ بورڈ زرائع کے مطابق سرگودھا بورڈ کے زیر انتظام جماعت دہم پارٹ ٹو کے امتحانات25مئی سے 9جون تک جاری رہیں گے جبکہ جماعت نہم پارٹ ون کے امتحانات 10 جون سے شروع ہو کر اپنے شیڈول پر ختم ہو گئے جبکہ انٹر میڈیٹ کے پارٹ ٹو سیکنڈ ایئر کے امتحانات 23جون سے شروع ہونگے جس کے بعد پارٹ ون فسٹ ائیر کے امتخان کا انعقاد کیا جائے گا۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…