بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کو رہا کر دیا گیا ‎

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ،شہباز شریف کی جانب سے کورونا وباء میں شدت کے باعث منع کرنے کے باوجود پارٹی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں استقبال کیلئے پہنچ گئے ،کارکنان کی جانب سے شہباز شریف کی گاڑی پر

پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ان کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں جلوس کی صورت میں ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹائون لایا گیا جہاں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز سمیت دیگر رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ کی جانب سے ضمانت منظوری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں چودھری محمد نواز اور سیف الملوک ک کھوکھر نے پچاس ، پچاس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے ۔ ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر دو ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے گئے جہاں جج شیخ سجاد احمد نے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد روبکار جاری کر دی ۔عدالت کا عملہ روبکار لے کر کوٹ لکھپت جیل پہنچا جہاں کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد شہباز شریف کو ایڈمن بلاک میں منتقل کر دیا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کورونا وباء کی شدت کے پیش نظر پارٹی رہنمائوںاور کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے روک دیا تاہم اس کے باوجود لیگی رہنما او رکارکنان بڑی تعداد میں کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے ۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ذریعے اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ضمانت کے لئے دعائوں پر قوم اور کارکنان سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کورونا وبا کی شدت کے باعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعائیں ہی میرا استقبال ہیں ،پوری قوم اور کارکنان کی مخلصانہ دعائوں کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے

کرم سے نوازا ،سب دوست،احباب،کارکنان میرا فخر ہیں،سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،پارٹی قائدین، رہنمائوں اور کارکنان اور عوام نے میرے لئے بھرپور وابستگی اور حمایت کا اظہار کیا ، کورونا وبا کی انتہائی شدت سے نجات ملتے ہی کارکنان سمیت سب احباب سے ملاقات کروں گا ،انشااللہ کورونا سے نجات کے بعد قوم کی زندگی میں آسانیوں کا آغاز ہوگا، عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے

،میرے لئے آپ کی زندگی سب سے قیمتی، اہم اور مقدم ہے، کورونا کی درپیش صورتحال میں اس پر توجہ دیں۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب ، خواجہ سعد رفیق پارٹی صدر شہباز شریف کے استقبال کے لئے جیل پہنچ گئے ۔ بڑی تعداد میں لیگی کارکنان بھی جیل کے باہر پہنچ گئے اور جیسے ہی شہباز شریف کی گاڑی باہر آئی تو کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور شیر شیر ،وزیراعظم

شہباز شریف کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا ۔ شہباز شریف گاڑی سے باہر آئے اور کارکنان کے نعروں کا جواب دینے کے بعد دوبارہ گاڑی میں بیٹھ کر گھر کے لئے روانہ ہو گئے ۔ شہباز شریف کو جلوس کی صورت میں ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹائون لایا گیا جہاں کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا ۔ رہائشگاہ آمد پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…